محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کولہسن کی کاشت وسط نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 7 نومبر 2025 23:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت وسط نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق کاشتکار زمین کی تیاری مکمل کرکے لہسن کی کاشت کا آغاز کردیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لہسن کی کاشت سے پہلے 20 سے 25ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد کھیت میں ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملادیناچاہئے تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔