سیالکوٹ، کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کا عمل 20 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 10 نومبر 2025 12:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ سجاد حیدر نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کاشت کا عمل 20 نومبر تک مکمل کرلیں۔انہوں نے پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی ماہرین کی انتھک کوششوں سے گندم کی ایسی نئی اقسام تیار کی گئی ہیں جو کم مدت میں پک کر کٹائی کے لیے تیار ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم کی تاخیر سے کاشت پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہےاور کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بروقت زمین کی تیاری کا آغاز کریں اور گندم کی زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بہتر مدافعت رکھنے والی اقسام کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقسام کے چناؤ میں اپنے علاقے کی موسمی صورتحال کو پیش نظر رکھا جائے اور محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف سے رہنمائی حاصل کی جائے تاکہ گندم کی کاشت مقررہ وقت پر مکمل ہو اور زیادہ سے زیادہ پیداوار یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :