گندم کی اوسط پیداوارجدید پید ٹیکنالوجی سے 40 من فی ایک لے جا ئی جا سکتی ہے،محکمہ زراعت

پیر 10 نومبر 2025 14:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس وقت اکثر اضلاع میں اس کی اوسط پیداوار37 من فی ایکڑ ہے جسے تھوڑی سی محنت،توجہ اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہو کرآسانی سے40 من تک لےجایا جا سکتا ہے۔یہ بات ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمود نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت زرعی اجناس کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلئے محکمے کی سفارشات، متناسب کھادوں کا استعمال اور سرٹیفائیڈ بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروانے کےلئے نمائشی پلاٹس، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :