اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل کے امریکن سنڈی، ملی بگ، آرے والی مکھی سے متاثر ہونیکا خدشہ، کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ 12 نومبر 2025 16:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیر ہیں لہٰذاعوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے جبکہ ہر 100گرام مولی میں 20 حرارے، 1.2 گرام لحمیات، 0.1 گرام روغن، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ، 0.7 گرام خام ریشہ، 1.1 گرام راکھ، 31 ملی گرام فاسفورس، 1.1 ملی گرام فولاد، 0.09ملی گرام سوڈیم، 260 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہو تی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے نیزمولی کو ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ اکثر کاشتکار مولی کی کاشت پر توجہ نہ دیتے ہیں جس کے باعث بازار میں مولی کم مقدار میں دستیاب ہونے سے کاشتکار کو بہتر قیمت مل جاتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 40یوم والی مولی کی کاشت کی جانب زیادہ توجہ دیں کیونکہ اس کی فصل نہ صرف 40روزمیں تیار اور خستہ ہونے کیساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :