محکمہ زراعت کی جانب سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز سیالکوٹ کے طلبہ کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 12 نومبر 2025 22:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ آفس ساہووالی فارم میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز سیالکوٹ کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر عبدالمتین نے کی، جبکہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مقصود احمد نے سٹوڈنٹس کو اہم موضوعات پر مفصل آگاہی فراہم کی۔

ڈاکٹر مقصود احمد نے طلبہ کو کیڑے، بیماریوں، جڑی بوٹیوں کی شناخت، آئی پی ایم (انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ)، بیالوجیکل اور کیمیائی کنٹرول، ایکسپورٹیبل رائس کے مسائل، پی ایچ آئی، ایم آر ایل، افلاٹاکسن، سموگ، اور کچن گارڈننگ کے بارے میں مکمل معلومات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجودہ زراعت کی صورتحال اور مستقبل میں اس کے اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

بعد ازاں سٹوڈنٹس کو دھان کی فصل کا معائنہ کروایا گیا جہاں انہوں نے بیماریوں اور کیڑوں کی پہچان کی اہمیت پر عملی تربیت حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام پر سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے موجودہ زراعت کے مسائل پر سوالات کیے۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے ان سوالات کے مستند اور موثر جوابات دئیے۔یونیورسٹی کے پروفیسرز نے اس سیشن کو انتہائی اہم اور تعلیمی طور پر فائدہ مند قرار دیا اور اس طرح کے پروگرامز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :