کاشتکاروں کوتارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

پیر 17 نومبر 2025 11:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2025ء) کاشتکاروں کو تارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ بوائی کے وقت آدھی مقدار نائٹروجن اور پوری مقدار فاسفور س بھی استعمال کی جا سکتی ہے جبک بقیہ آدھی نائٹروجن کو دوسراپانی لگاتے وقت کھیت میں ڈال دینااشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فصل کی پہلی آبپاشی اگاؤ کے 35 روز بعد، دوسری مرتبہ پانی پھول آنے پر اور تیسری مرتبہ پانی بیج بنتے وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ بروقت پانی کی عدم فراہمی اور کمی بیشی پیداوارپر اثر اندازہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی پہلاپانی لگانے سے پہلے، دوسری گوڈی پہلاپانی لگانے کے بعد وتر آنے پر کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ پودوں کی بروقت چھدرائی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے چھدرائی کے دوران فالتو نکالنے، ایک پودے سے دوسرے پودے کا درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 50 ہزار تک رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :