محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 21 نومبر 2025 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2025ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور مقررہ مدت کے بعدشرح بیج55 سے60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کابھی مشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیر ہو گی پیداوار میں بھی ہر روز کے حساب سے اتنی ہی کمی واقع ہوتی جائے گی جس سے جہاں کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامنا کرناپڑسکتاہے وہیں گندم کے پیداواری اہداف بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائیں نیز جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی ما ر زہروں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہواہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے سفارش کردہ زہر کا درست مقدار میں بروقت استعمال ضروری ہے جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے گندم کی آبپاشی کے بارے میں بتایا کہ کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشت کی جانے والی گندم کو پہلا پانی بوائی کے 20سے25دن بعد اور دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 30سے 40دن بعد لگانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :