جڑی بوٹیوں پر قابو پا کر پیداوار میں 45 فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے،ماہرین

جمعہ 21 نومبر 2025 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ جڑی بوٹیوں پر قابو پا کر پیداوار میں 45 فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں پیداواری اخراجات میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں جبکہ اس سے کھاد اور پانی کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر فصل کو پہلے 50دنوں تک جڑی بوٹیوں سے بچالیا جائے تو بعد میں فصل خود ہی جڑی بوٹیوں کو دبا لیتی ہے جس سے پیدا وار متاثر ہونے کاخطرہ نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں فصل دشمن ہونے کے باعث فصل کو کمزور اور پیداوار کو بھی کم کرتی ہیں جن کے تدارک کےلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت سے مشورہ کر کے سپرے یقینی بنانا چاہیے تاکہ پیداواری صلاحیت متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :