اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کا زیادہ گندم اگائو مہم کے تحت کسان تربیتی پروگرام

جمعہ 28 نومبر 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے زیادہ گندم اگائو مہم کے تحت کسان تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ پروگرام میں انہوں نے کسانوں کو گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے آبپاشی اور کھادوں کے متوزن استعمال بارےآگاہی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل سمبڑیال کے گائوں مہت پور اور کوٹ بھگٹ میں کسانوں کو گندم کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے کی تربیت دی ، کسانوں کو سموگ سے بچائو ، فصلوں کی باقیات کو تلف کرنے اور ان سے زمین کی زرخیزی حاصل کرنے بارے بھی بتایا۔

اس موقع پر انہوں نےکسان کارڈز کے ذریعے بلا سود قرض حاصل کرنے والوں سے وصولی بھی کی اور کہا کہ کسان جلد از جلد اپنے بقایاجات جمع کرا دیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔