گوداموں کو کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کے لئے مناسب سپرے کیا جا ئے،ماہرین پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد

پیر 8 دسمبر 2025 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2025ء) ماہرین شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزفیصل آبادنے کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی اور مناسب سپرے کر نے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری، دانوں کے پروانے، آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم و کیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ،ان کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کےلئے گودام کے فرش، دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کر دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑو ں کے تدارک کے لئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش و دھونی فراہم کی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گودام روشن،ہوادار اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گودام جو بند کئے جا سکتے ہوں میں 25سے 30گولیاں فی ہزار مکعب حجم کے حساب سے ایگناکسن کی دھونی دے کر مکئی کو کیڑے مکوڑوں اور ہر قسم کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :