کاشتکاروں کو ٹماٹر کی زیادہ پیداوار کیلئے ٹنل میں سالار ایف ون، ساحل ایف ون، نقیب کی کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 9 دسمبر 2025 14:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ٹنل میں سالار ایف ون، ساحل ایف ون، نقیب کی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہاہے کہ مذکورہ اقسام کی کاشت سے ٹماٹر کی بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی ٹنل میں کاشت کیلئے دو طرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے جن میں ایک لمبے قد والی دوسری چھوٹے و درمیانے قد والی قسم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حالیہ تجربات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ٹنل میں کاشت کیلئے ٹماٹر کی دوغلی یعنی ہائبرڈ اقسام زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی سالار ایف ون قسم عمومی کاشت کیلئے منظور کی گئی ہے جو 72 ٹن فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے،اسی طرح ساحل ایف ون نامی لمبے قد والی امپورٹڈ قسم میں ٹماٹر کاسائزقدرے بڑا اور شکل لمبوتری دل نما ہوتی ہے اور یہ قسم بھی اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نقیب نامی قسم چھوٹے قدکی عمومی کاشت کیلئے منظور شدہ ہے جو 21 سے 25 ٹن فی ایکڑ پیداوار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :