بیجوں کے محفوظ ذخیرہ کے لئے ڈرائی چین سٹوریج ٹیکنالوجی کے مفید اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،ماہرین شعبہ ایگرانومی

بدھ 10 دسمبر 2025 14:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2025ء) شعبہ ایگرانومی کے ماہرین نے کہا ہے کہ زرعی ماہرین کی جانب سےبیجوں کے محفوظ ذخیرہ کےلئے متعارف کروائی گئی ڈرائی چین سٹوریج ٹیکنالوجی کے مفید اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ہر سال ضائع ہونےوالاکروڑوں روپے کا بیج بچایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی میں برداشت کے بعد بیج کو خشک کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا بند اناجی بیگ یا ڈرم میں رکھ لیا جاتا ہے جو بیج کو بیرونی آکسیجن اور نمی سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے جس کی وجہ سے بیج اگلی فصل کے اُگاؤ تک محفوظ رہتا ہے اور اناج طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیہی سطح پر اس ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیکنالوجی کو مفید اور قابل استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ ڈرائی چین سٹوریج ٹیکنالوجی کمرشلائزکی گئی ہے تاہم صارفین تک اس کے استعمال کا طریقہ کار پہنچانا ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کو نئی فصل کے لئے محفوظ کرنے کے دوران لاعلمی کی وجہ سے ایک بڑا ذخیرہ ضائع کردیتا ہے تاہم یہ نئی ٹیکنالوجی بیج کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ضائع ہوجانے والے اناج اور اضافی خرچ کو بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :