صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے،صوبائی وزیر زراعت کااجلاس سے خطاب

جمعرات 11 دسمبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2025ء) صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے، محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں وقت مقررہ پر مکمل کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات صوبے کے زمینداروں کو میسر ہوں ، صوبے کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہی ہے ، محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے محکمہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی کے علاہ محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ڈی جیز اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو نور احمد پرکانی نے محکمہ کے مجموعی کارکردگی اور پچھلے میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی میں زراعت ایک اہم شعبہ ہے ، زراعت ترقی کریگا تو صوبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔

اجلاس کو محکمہ زراعت کے تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی تمام ڈی جیز نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ۔ اجلاس کو مالی سال 26-2025 میں جو بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے صوبے کو اگر معاشی ترقی دینی ہے تو زراعت کے شعبے کو ترقی دینا ناگزیر ہے ، جتنے بھی جاری ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :