خشک سردی جانوروں کو بھی متاثر کرتی ہے،لائیوسٹاک فارمرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سفارش

جمعرات 18 دسمبر 2025 17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2025ء) ماہرین محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے کہا کہ خشک سردی کی وجہ سے بڑے اور چھوٹے جانوروں میں گل گھوٹو، منہ کھر اور انتڑیوں کی بیماری پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں کیونکہ جس طرح خشک سردی انسانوں کو متاثر کرتی ہے اسی طرح جانور بھی اس سے متاثر ہو تے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں متعلقہ ادویات اور حفاظتی ویکسین کے ٹیکے مطلوبہ ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لائیوسٹاک فارمرز اس سلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہر ہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات، رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جانوروں میں کسی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہو ں تو فوری طور پر قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری میں موجود لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عملہ سے رابطہ کیا جائے تاکہ جانوروں اور مویشیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے مر ض کی علامات کو ختم کرنے اور کسی پیچیدگی سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :