سورج مکھی کی کاشت جنوری میں شروع كرنا شروع كردیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

پیر 22 دسمبر 2025 18:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت سمبڑیال نے كہا ہے كہ سورج مکھی کی کاشت جنوری میں شروع كرنا شروع كردیں ۔ ان خیالات كا اظہار انہوں نے سورج مكھی كے كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا كہ سورج مكھی كے كاشكار سیم زدہ اور زیادہ ریتلی زمین میں سورج مکھی کی کاشت نہ کرنے كریں اور کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پرسورج مکھی کی کاشت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا كہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، نارووال کے اضلاع میں یکم فروری سے 25 فروری تک اور اٹک،چکوال، راولپنڈی، گجرات کے علاقوں میں یکم فروری سے 25 فروری تک كاشت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی مطلوبہ تعداد کیلئے بیج کی شرح 20سے25کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکارسورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام ہائی سن 33،ہائی سن 39، اگورہ 4،این کے 278، ڈی کے 4040، 64A93، ایف ایچ 331 کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھاری میرازمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے تاہم سیم زدہ اور زیادہ ریتلی زمین میں سورج مکھی کی کاشت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :