مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال

جمعہ 26 دسمبر 2025 16:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2025ء) مویشی پال حضرات جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جانوروںکو حفاظتی ویکسین ضرور کروائیں اور اپنے جانوروں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ میں گل گھوٹو،اگست ستمبر میں بلیک کوارٹر(چوڑے مار)،انتڑیوں کے زہر کیلئے پہلا ٹیکہ دسمبر سے جنوری، دوسرا ٹیکہ اپریل سے جون میں لگوایا جاتا ہے، پی پی آر(کاٹا) اکتوبر سے نومبر اور پلورونمونیا کا حفاظتی ٹیکہ فروری مارچ میں لگوایا جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسی طرح پرندوں میں رانی کھیت کا پہلا ٹیکہ اگست ستمبر،دوسرا اکتوبر نومبر، تیسرا دسمبر جنوری اور چوتھا فروری سے جون کے مہینہ کے دوران لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں اور گل گھوٹو کا حفاظتی ٹیکہ گوشت میں گہرا لگوئیں۔

متعلقہ عنوان :