محکمہ لائیو سٹاک سمبڑیال کی جانوروں سے گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت

منگل 30 دسمبر 2025 13:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے جانوروں سے گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کےلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے اپنے پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کےلئے ماہرین اورمحکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جہاں لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے وہیں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بھی مویشی پال حضرات کےلئے فری ہیلپ لائن کا آغاز کر رکھا ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی، مشاورت، معلومات یا مسئلے کی صورت میں صبح 9سے شام 5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :