محکمہ زراعت سمبڑیال کی کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کرانے کی ہدایت

منگل 30 دسمبر 2025 11:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سمبڑیال صباتحسین نے کاشتکاروں کوکہا ہے کہ گوداموں کو کیڑ ے مکوڑوں سے پاک کرنے کیلئے مناسب سپرے کا استعمال کریں، گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری، دانوں کے پروانے، آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم و کیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے گودام کے فرش، دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کر دیں، گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑو ں کے تدارک کیلئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش و دھونی فراہم کی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گودام روشن،ہوا دار اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گودام جو بند کئے جا سکتے ہوں ان میں 25سے 30گولیاں فی ہزار مکعب حجم کے حساب سے ایگناکسن کی دھونی دے کر مکئی کو کیڑے مکوڑوں اور ہر قسم کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :