فیصل آباد، کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

پیر 5 جنوری 2026 16:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان اسحاق لاشاری کے مطابق کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کےساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور زیبائش کے لئے لگایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنوار گندل کے پودے کاتنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنانما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فروری و مارچ میں کنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے، گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار و گھریلو افراد اس سلسلہ میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :