کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کا مشورہ

بدھ 7 جنوری 2026 12:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2026ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ڈائریکٹرڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا بیج تیارکرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :