کاشتکار برسیم، لوسرن سمیت دیگرچارہ جات کی فصلوں کی حسب ضرورت آبپاشی کریں،ماہرین زراعت

بدھ 7 جنوری 2026 12:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2026ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ برسیم، لوسرن سمیت دیگرچارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال اور برسیم اور لو سرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد کے ترجمان اسحاق لاشاری نے اے پی پی کو بتایاکہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں اسی طرح برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بوقت آبپاشی ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی فصل کو سردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگایاجائے کیونکہ اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :