اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال كی زیر صدارت گندم کی فصل کے حوالے سے سیمینار

جمعہ 9 جنوری 2026 13:30

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت گندم کی فصل کے حوالے سے گائوں کوٹلی کھوکھراں میں میگا کسان گیدرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں محکمہ زراعت کے عملہ اور مختلف دیہات سے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں نائٹروجن کھاد کے استعمال ،مربوط جڑی بوٹیوں کے تدارک کی اہمیت اور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ زراعت کے جدید طریقوں ماڈل ایگریکلچر فارمز کے قیام، گندم کی پیداوار کا مقابلہ26۔2025 گرین ٹریکٹر سکیم مرحلہ تھری، کسان کارڈ سکیم اور کسان کارڈ کی حاصل کی گئی رقم جمع کروانے ،گندم کی بہتر پیداوار کے ساتھ ساتھ علاقے میں سموگ کے خاتمے کے لئے سپر سیڈر کے فوائد بارے آگاہی فراہم کی گئی۔سیمینار کے آخر میں ملک کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :