مظفرگڑھ ،جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں 14 سے 42 فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہیں،زراعت آفیسر
جمعہ 9 جنوری 2026 16:55
(جاری ہے)
سینیئر زراعت آفیسر شائستہ قصور نےکسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں خوراک، پانی اور ہوا میں حصہ لے کر گندم کی پیداوار متاثر کرتی ہیں،گندم میں چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں پیداوار میں بڑی رکاوٹ بنتی ہیں،ان میں کرنڈ، باتھو، لیہہ، جنگلی پالک اور شاہترہ اہم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیاں جنگلی جئی، دمبی سٹی اور چاولی نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔
سینیئر زراعت آفیسر نے کسانوں کو بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کا بہترین وقت 2 سے 3 پتے نکلنے کا مرحلہ ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلایا جائے،اور جڑی بوٹیوں کے کیمیائی کنٹرول کےلئے محکمہ زراعت سے مشورہ کرنا ضروری ہے،سینیئر زراعت آفیسر شائستہ قصور نے کاشتکاروں کو مفید مشورے دیئے اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کےلئے سپرے کا عملی مظاہرہ بھی کرایا۔\378متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.