مظفرگڑھ ،پیف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے کھیلوں کے مقابلوں میں میدان مار لیا،پرنسپل

پیر 9 فروری 2026 16:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2026ء) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں مظفرگڑھ کے پیف سکول کے طالب علموں نے میدان مار لیا،پرنسپل فیض گرلز پبلک ہائر سیکنڈری اسکول وارث بھٹی نے بتایا ہے کہ ان کی اسکول کی طالبات نے لاہور میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں ان کے اسکول طالبات نے پوزیشینیں حاصل کیں، انہوں نے بتایا کہ طالبات کا مظفرگڑھ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم شیخ اورنگزیب اور محمد حسین بھٹی تھے، پرنسپل وارث بھٹی اور پیف سکول کے عہدے داروں نے طالبات کا استقبال کیا،طالبات نے والی بال، تقریری مقابلہ جات، ہاکی، بیڈ منٹن اور دیگر مقابلہ جات میں حصہ لیا اور پوزیشنیں حاصل کیں، پرنسپل نے بتایا کہ زیادہ تر طالبات کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔\378