فیصل آباد، کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کاعمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 10 فروری 2026 16:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2026ء) کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار قلموں کی بڑھوتری کیلئے انہیں گیلی ریت یا مٹی میں گڑھا کھود کر 10سے15 روزکیلئے زمین میں الٹا رکھ کر دباد دیں اور زمین کو اچھی طرح تیار کرکے اس میں ایک بوری ٹی ایس پی، ایک بوری ایس او پی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں تا کہ زمین کی ذرخیزی کو بہترین بنانے میں مد د مل سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عامرصدیق نے بتایاکہ فروری کے دوران گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا وقت مقرر ہ پر پھو ل بھی دینا شروع کردیتاہے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔