کماد کے بیج یعنی سموں کو زہر لگا کر کاشت کرنا نہایت ضروری ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال

بدھ 11 فروری 2026 12:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2026ء) کماد کے بیج یعنی سموں کو زہر لگا کر کاشت کرنا نہایت ضروری ہے، زہر لگانے سے کماد کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ و پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سمبڑیال صباتحسین نے بدھ کو کماد کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وسط فروری سے کماد کی کاشت شروع کی جا سکتی ہے، کماد کے بیج یعنی سموں کو زہر لگانا ایک ضروری عمل ہے ، زہر لگانے سے فصل کو بیماریوں سے بچا کر زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کے سموں کو سفارش کردہ زہر ایزاکسی سٹرابن اور کلوتھیانیڈن بحساب دو تا اڑھائی گرام یا ازاکسی سٹروبن اور ڈائی فینا کونازول بحساب 2 ملی لیٹر پانی کے محلول میں 25 سے 30 منٹ تک ڈبو کر کاشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زرعی معلومات کیلئے فیلڈ میں موجود نمائندوں سے رابطہ کریں یا پیسٹی سائیڈ کے دفتر کا وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :