کاشتکار کماد کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں اور محکمہ زراعت سےتصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ڈائریکٹر زراعت

بدھ 11 فروری 2026 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2026ء) ڈائریکٹر زراعت سرگودھامحمد شاہد حسین نے کہا ہےکہ کاشتکار کماد کی کاشت کو 15 مارچ تک مکمل کرلیں۔ صرف محکمہ زراعت سے منظور شدہ اقسام کا 100 سے 120 من بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔ ممنوعہ اقسام کے بیج کاشت کرنے سے گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کماد کے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نےکہاکہ کاشتکارکماد کی کاشت سےپہلےبیج کوپھپھوندی کش دوائی کےمحلول میں کچھ دیر کے لیے بھگو کر بوائی کریں اس سے وہ بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔درمیانی زرخیز زمین میں سوا3 بوری یوریا ، 2بوری ڈی اےپی اور 2 بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کر کے بہتر نتائج اور شاندار فصل کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بوائی کےفوراًبعد ہلکا پانی لگائیں اور مناسب وقفہ پر کھیلیاں خشک ہونے پردوبارہ پانی لگائیں لہذا فصل کےمکمل اُگاؤ تک حسبِ ضرورت فصل کو پانی لگاتے رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ گہری کھیلیوں میں کاشت سے پانی کی بچت بھی ہوتی ہے اور اس کے علاوہ فصل گرنے سے محفوظ رہتی ہے اوراس سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نےکہاکہ کاشتکارکماد کی فصل کے سلسلہ میں مزید معلومات، رہنمائی، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت سرگودھا کی فری ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ سٹاف ہر وقت کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :