وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سینئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 13 فروری 2026 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2026ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زعیم قادری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔