فیصل آباد، کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی سفارش

ہفتہ 14 فروری 2026 16:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کامشورہ دیا ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کے دوران ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ٹماٹر و مرچ کی کاشت کیلئے ایسی پنیری کاانتخاب کریں جس کی عمر 30 سے35 دن تک ہو نیز پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار اور بہترین فصل کاحصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایاکہ کریلے، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر اور کھیرے کی کاشت کا بہترین وقت فروری و مارچ تک ہے کیونکہ یہ سبزیاں 20 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشو ونما پاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتاہے اور فصل بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کے اگاؤ کیلئے ایسے بیج کا بھی انتخاب کریں جس کے اگاؤ کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمین منتخب کی جائے اور ایسے بیج حاصل کئے جائیں جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :