سپریم کورٹ ،سائفر کیس کی سماعت 18 فروری کو مقرر،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا

ہفتہ 14 فروری 2026 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2026ء) سپریم کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت 18فروری کو ہوگی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں، جن پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔