غیر ضروری سپرےسے سبزیوں کی غذائیت اور معیار متاثر ہوتاہے،محکمہ زراعت

پیر 16 فروری 2026 15:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2026ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ سبزیوں پر غیر ضروری اور اندھا دھند زرعی ادویات کے سپرے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ فائدہ مند حشرات، شہد کی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہو جاتے ہیں جس سے زرعی پیداوار اور ماحولیاتی توازن متاثر ہوتا ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے جا سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیار بھی متاثر ہوتا ہے اور انسانی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے اس سلسلے میں ایک جامع آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقہ کار اپنانے کی ترغیب دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ایسی زرعی ادویات کے استعمال کی سفارش کی جائے گی جن کا اثر 24 گھنٹے میں زائل ہو جاتا ہو تاکہ سبزیوں پر مضر اثرات کم سے کم ہوں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا اور غیر ضروری طور پر زائد مقدار میں سپرے سے گریز کی ہدایت کی جائے گی تاکہ صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور معیاری زرعی پیداوار حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا مقصد کاشتکاروں اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ محفوظ، صحت بخش اور معیاری سبزیوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :