اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی زیر صدارت گندم کے حوالے سے کسان گیدرنگ کا انعقاد

منگل 17 فروری 2026 19:30

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں گندم کے حوالے سے کسان گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کوسمبڑیال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گندم کے حوالے سے کسان گیدرنگ کا انعقاد کیا اور 3 ماڈل فارمز کی گندم کی فصل کو چیک کیا جس میں گندم کی فصل تسلی بخش پایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانا سلیمان علی گائوں سہجوکی، یو سی ویرووالا کے گندم کے ڈی پلاٹ پر کسانوں کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا، گندم کا تجزیہ کیا اور نازک مراحل پر گندم کی فصل کے انتظام کے حوالے سے کسانوں سے تبادلہ خیال کیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اس سیزن کی گندم کی فصلوں اور باغات پر جڑی بوٹیوں اور مختلف متوقع کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کی مناسب شناخت کے بارے میں انٹرنیز کو چیک کیا اور انہیں تربیت دی اور علاقے میں کھاد کی فراہمی کے حوالے سے کھاد ڈیلر کو بھی چیک کیا۔بعد ازاں انہوں نے سمبڑیال کی یو سی گڈیالہ، ویرو والا اور بدوکی چیمہ کے گندم کے کھیتوں کو چیک کیا جہاں پر گندم کی فصل کی عمومی صورتحال تسلی بخش دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :