راجن پور،ڈائریکٹر زراعت کیجانب سے ضلع کے زرعی ادویات کے مراکز کا وزٹ

جمعرات 19 فروری 2026 17:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2026ء) ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان، مہر عابد حسین نے ضلع راجن پور کے علاقوں محمد پور، فاضل پور اور چوک اللہ آباد کی بیج و زرعی ادویات کی مارکیٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بیج اور زرعی ادویات کے ڈیلرز سے ملاقاتیں کیں۔ یہ اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور، ملک کلیم کوریہ کی جانب سے منعقد کیے گئے۔

مہر عابد حسین نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو اگیتی کپاس کی کاشت کے سلسلے میں معیاری اور تصدیق شدہ بیج کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ضلع راجن پور میں اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے ایک جامع حکمت عملی بھی پیش کی۔ اس منصوبہ کے مطابق تصدیق شدہ معیاری کپاس کے بیج کا استعمال، گہرا ہل چلا کر زمین کی مناسب تیاری، لیزر لینڈ لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کرنا، جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لیے پانی کھڑا کرنے کی بجائے سپرے کے ذریعے زہروں کا استعمال، پودے سے پودے کا مناسب فاصلہ برقرار رکھنا، مطلوبہ تعداد میں پودوں کی موجودگی کو یقینی بنانا اور اگیتی ٹرپل جین اقسام کی کاشت شامل ہے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگیتی کپاس کی کاشت سے پیداواری لاگت کم آتی ہے جبکہ منافع زیادہ حاصل ہوتا ہے۔ اگیتی کپاس کم لاگت اور زیادہ منافع بخش فصل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :