باغبانوں کو پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی بہار کے آغاز سے پہلے جبکہ سدا بہار پودوں کی شاخ تراشی پھل کی برداشت کے بعد کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 فروری 2026 14:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2026ء) باغبانوں کوسدا بہار پودوں کی باقاعدہ شاخ تراشی پھل کی برداشت کے فوراً بعدجبکہ پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی موسم بہار کے آغاز سے پہلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے باغبانوں و کاشتکاروں سے کہاکہ مناسب شاخ تراشی پودوں کو تندرست و توانا رکھنے اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے اہم ہے کیونکہ اس سے پودے کی مطلوبہ جسامت،اونچائی اور پھیلاؤ برقرار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ شاخ تراشی سے پھل کی کوالٹی،حجم، رنگت، ذائقہ وغیرہ بہتر اور پرانے پودوں میں دوبارہ پیداواری صلاحیت پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاخ تراشی سے پودوں میں چاروں طرف ایک جیسی بڑھوتری ہوتی ہے اس طرح تیز آندھی کی صورت میں بھی پودا ٹوٹتا یا گرتا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شاخ تراشی کے ذریعے پودے کی مناسب اونچائی رکھنے اور پھل توڑنے میں آسانی ہوتی ہے اور پودے کا مناسب پھیلاؤ رکھ کر ایک ایکڑ میں زیادہ پودے لگا کر زیادہ پیداوار لی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :