کاشتکار تربوز کی اگیتی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں اور اچھی و منافع بخش پیداوار حاصل کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

پیر 23 فروری 2026 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2026ء) کاشتکار تربوز کی اگیتی کاشت 15 مارچ تک مکمل کرلیں اور اچھی و منافع بخش پیداوار حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کر لیں تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تربوز کی کاشت کے لئے زرخیز ریتلی ایسی میرازمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو بہترنتائج کی حامل ہوتی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ تربوز کے کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلاکر اسے زمین میں ملادیں،زمین کو اچھی طرح ہل چلا کر تیار کرلیں تاکہ زمین نرم ہو جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہترفصل کے لئے اچھا اور معیاری بیج ایک کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :