فیصل آبا،مویشی پال حضرات کو سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

منگل 24 فروری 2026 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2026ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹر ندیم احمد نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتاہے اس لئے مویشی پال حضرات جانوروں کی زندگی کی حفاظت کے لئے ان کو سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :