بولان،اسسٹنٹ کمشنر مچھ سردارزادہ میر لیاقت علی جتوئی نے مچھ بازار کا اچانک دورہ کیا

منگل 3 مارچ 2026 16:10

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2026ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ سردارزادہ میر لیاقت علی جتوئی نے مچھ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران قصابوں، سبزی فروشوں، دودھ دہی کی دکانوں، تندوروں اور دیگر دکانداروں کی ریٹ لسٹ اور اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بعض دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریداروں کو قیمتوں کے بارے میں آسانی سے آگاہی حاصل ہوسکے ،چند دکانوں کو اس حوالے سے تنبیہ بھی کی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ ماہِ رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اور سرکاری نرخوں کی پابندی یقینی بنائیں ۔\378

متعلقہ عنوان :