فیصل آباد،گرم مرطوب آب وہوا لیچی کی کاشت کیلئے موزوں قرار

بدھ 4 مارچ 2026 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)عدیل احمد نے کہا ہے کہ گرم مرطوب آب وہوا لیچی کی کاشت کیلئے موزوں ہے جبکہ موسم گرما کے دوران پودے کی درست نشوونما اور بڑھوتری کیلئے ہوامیں نمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)عدیل احمد نے بتایاکہ زیر و ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کیلئے انتہائی مہلک ہوتاہے۔

باغبان رواں ماہ کے دوران لیچی کے نئے پودے بھی لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فن باغبانی میں پودوں کاصحیح انتخاب ہی دراصل باغبان کی کامیابی کاراز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مند و معیاری پودے لگائے جائیں تو صحیح النسل ہونے کے باعث وہ بہترین پیداوار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پودے لگانے کیلئے اس بات کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ علاقے کی زمین اورموسم سے مطابقت رکھنے کے علاوہ مناسب قد و عمر کے ہوں جنہیں اچھے رو ٹ سٹاک سے پیوند کیاگیاہو۔انہوں نے کہاکہ باغبان و کاشتکار ہمیشہ سرکاری یا بااعتماد نرسریوں سے پودے خریدیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان، مشکل،پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :