امرود کی کاشت کےلئے گرم مرطوب، نیم گرم مرطوب،معتدل آب وہو انتہائی موزوں ہے،محکمہ زراعت

بدھ 4 مارچ 2026 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عامر صدیق نے کہا ہے کہ امرود کی کاشت کے لئے گرم مرطوب، نیم گرم مرطوب،معتدل آب وہواانتہائی موزوں ہے ۔ اسسٹنٹ نہوں نے کہا کہ امرود کی کاشت کے لئے 23ڈگری سینٹی گریڈ سے لےکر 28ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت انتہائی مناسب ہوتاہے اس لئے امرود کے باغبا ن امرود کی کاشت کےلئے موزوں موسم سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امرود کا پودا انتہائی حساس ہوتاہے اس لئے اگر درجہ حرارت گرجائے تو چھوٹے پودے مرجھانا اور مرناشروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امرود کا پودا لگانے کے بعد پہلے تین سال تک اسے سردی سے بچانے کاخاص خیال رکھناہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغات سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہت سے کاشتی امور اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں بروئے کارلا کر اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آب و ہوا پودے کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو تو وہاں پھل دار پودے نہیں لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی یا مشاورت کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :