محکمہ زراعت نے کاشتہ کماد کی آبپاشی کاشیڈول جاری کردیا

جمعرات 12 مارچ 2026 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے فروری کاشتہ کماد کی آبپاشی کاشیڈول جاری کردیاہے ۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نے کہاہے کہ کاشتکار موسم کے لحاظ سے آبپاشی میں کسی تساہل کامظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ کماد کی آبپاشی کی ضرورت بھی پڑتی جاتی ہے لہٰذا مئی اور جون میں اسے 10سے 12دن کے وقفہ سے 5سے 6 مرتبہ آبپاشی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جو کاشتکار کسی وجہ سے فروری میں کماد کاشت نہیں کرسکے وہ رواں ہفتہ کے دوران کماد کی بہاریہ کاشت مکمل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے 100سے 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ بیج کی کاشت کے دوران منظور شدہ اقسام کو ہی ترجیح دی جائے اور غیر منظورشدہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کیاجائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشت سے پہلے بیج کوکسی پھپھوندی کش دوائی کے محلول میں تین سے پانچ منٹ تک بھگونے سے جہاں کماد کی فصل بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہے وہیں اس کی بڑھوتری بھی متاثر نہیں ہوتی۔ انہوں نے بوائی کے وقت درمیانی ذرخیز زمین میں دو بوری ڈی اے پی اور دو بوری پوٹاشیم سلفیٹ بھی ڈالنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گہری کھیلیوں میں کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال کابھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلیوں میں کاشت سے جہاں 50فیصدتک پانی کی بچت ہوتی ہے وہیں فصل گرنے سے محفوظ اور اضافی پیداوار کی بھی ضامن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :