محکمہ زراعت نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

پیر 16 مارچ 2026 15:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2026ء) محکمہ زراعت فیصل آباد نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر تے ہوئے بتایاکہ اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے ضلع فیصل آباد انتہائی موزوں ہے اور سفارش کردہ وقت کاشت 31 مارچ تک ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمد نے بتایا ہے کہ کاشتکار کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے ٹرپل جین اقسام(سی کے سی 1، سی کے سی 3،حتف 3،آئی سی ایس 386،سی کے سی6،CEMB-AAS3 وغیرہ) کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج خرید کرتے وقت یہ تسلی ضرور کر لیں کہ بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین اقسام کا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اور پودوں کا باہمی فاصلہ 1.5 تا2 فٹ رکھیں۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے 75فیصد سے زیادہ اگاؤ والا 4 تا 5 کلوگرام یا60 فیصد اُ گاؤ والا 5 تا 6 کلوگرام بر اترا ہوا بیج استعمال کریں اوربیج کو محکمہ زراعت (توسیع)کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے زہر لگا کر کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :