سیالكوٹ،کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کو زنک کی کمی سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایت

پیر 16 مارچ 2026 14:26

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل کو زنک کی کمی سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان دنوں مکئی کی فصل پروان چڑھ رہی ہے ، کاشتکار فصل پر گہری نظر رکھیں ، زنک کی کمی سے فصل کے پتے سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور فصل کی نشونما رک جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کی فصل میں زنک کی کمی کو پہچانیں اور بروقت علاج کریں کیونکہ زنک کی کمی سے فصل بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس صورت میں فصل پر فولیئرسپرے کریں ،فوری حل کےلئے چیلیٹڈزنگ یا زنک سلفیٹ کا سپرے کریں، بوائی کے وقت یا پہلے پانی پر زنک سلفیٹ ڈالیں اور فاسفورس ڈی اے پی کا متوازن استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :