غذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے،ڈپٹی ڈائریكٹر

پیر 16 مارچ 2026 15:20

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2026ء) ڈپٹی ڈائریكٹر محكمہ لائیواسٹاك سمبڑیال ڈاكٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورااور انہیں تمام ترلحمیات ،پروٹینزاورغذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کسی دقت کا سامنانہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں اور زرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی، سدابہار جوار، ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اوربیج کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے مکئی کا بیج 40 ،سدابہار15،جوارکا بیج30کلوگرام فی ایکڑ کاشت کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :