فیصل آباد، کاشتکاروں کو90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

منگل 17 مارچ 2026 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو 90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار چنے کی برداشت میں کسی غفلت یاتاخیر کامظاہرہ نہ کریں اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق مطلوبہ ٹاڈ پکنے پر کٹائی کا آغاز کردیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چنے کی برداشت کےلئے صبح کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لہٰذا کسان و کاشتکار صبح کے اوقات میں برداشت کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر پکی ہوئی چنے کی فصل کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو ٹاڈ جھڑنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصا ن پہنچنے کا بھی احتمال رہتاہے۔