فیصل آباد،کاشتکاروں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کےلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت

منگل 24 مارچ 2026 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں، زمینداروں اور کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کےلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت (توسیع)فیصل آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمودنے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کاشتکار و زمیندار فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہتر نتائج حاصل کرنے کےلئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کویقینی بنائیں کیونکہ اگر زمین میں نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہو گی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثرہو سکتی ہے جبکہ دیگر کھادوں کے استعمال کے خاطر خواہ فوائد بھی حاصل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہیے نیز اگر ممکن ہو تو سبز کھادکا استعمال بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ سبز کھاد والی اہم زرعی اجناس میں گوارہ، جنتر، برسیم،سینجی کی فصلیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان فصلوں کو روٹاویٹر کے ذریعے زمین میں دبا کر اس کے 30سے 35 دن بعد کاشت کےلئے زمین تیارکرنے کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :