ایم ڈی واسا کی تعمیراتی کاموں کو فل سپیڈ سے مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 25 مارچ 2026 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2026ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تعمیراتی کاموں کو فل سپیڈ سے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل تعمیراتی کاموں کو ہر صورت مکمل کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کردیا گیا ہے تاہم اب یہ تعمیراتی کام فل سپیڈ سے جاری رکھے جائیں تاکہ ان ترقیاتی سکیموں کو موسم برسات سے قبل مکمل کیا جائے اور مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین اور معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ شہریوں کو سیوریج آپریشنز کے حوالے سے ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور رواں سال موسم برسات کے دوران شہریوں کو بارشی پانی کی نکاسی مختصر ترین وقت میں کرنے کی سہولیات مہیا ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے اور اس حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :