محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں

بدھ 25 مارچ 2026 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق نے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہاریہ سورج مکھی کے اُگاؤ کے بعد جب چار پتے نکل آئیں تو کمزور اور فالتو پودوں کو اس طرح نکالیں کہ اُن کا باہمی فاصلہ 9 انچ رہ جائے۔

(جاری ہے)

ڈرل کے بعد کاشتہ فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں۔اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور زمین میں ہوا کی آمد و رفت بہتر ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پودے تقریباً ایک فٹ اونچے ہو جائیں تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں۔فصل کو پہلا پانی اُگاؤ کے20 دن بعد لگائیں اور کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری،دوسرے پانی کے ساتھ ایک بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ اوسط زرخیز زمین میں پہلے،دوسرے پانی اور ڈوڈیاں بنتے وقت بالترتیب آدھی بوری یوریا ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :