فیصل آباد،آم کے باغبانوں کو باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت

جمعرات 26 مارچ 2026 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2026ء) ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کوموسم کی تبدیلی کے باعث 10 سے 14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کےلئے کسی کوتاہی یاغفلت کامظاہرہ نہ کریں اور باغات کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبان آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کرتلف کردیں اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پودا بھی ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ پھل آنے پر آبپاشی اشد ضروری ہوتی ہے تاہم آبپاشی کا وقفہ 20دن تک رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی کرسکتے ہیں لیکن سفوفی پھپھوندی کے خلاف بروقت سپرے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :