کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت

پیر 30 مارچ 2026 12:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عدیل احمد نے کماد کے کاشتکاروں کو فوری طور پر گوڈی و نلائی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پہلی گوڈی اگاؤ مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی مزید ایک ماہ بعد کریں۔انہوں نے کہاکہ ہر گوڈی میں ایک بار وتر اور دوسری بار خشک ہل بھی چلایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی ویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے کسولے یا کھرپے کی مدد سے جڑی بوٹیاں نکالیں تاکہ فصل کو کسی قسم کانقصان نہ پہنچ سکے۔