سیالکوٹ ،مویشی پال حضرات کو منہ کھر کی علامات ظاہر ہونے پر بیمار جانور کو الگ کرنے کی ہدایت

پیر 30 مارچ 2026 13:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات کو منہ کھر کی علامات ظاہر ہونے پر بیمار جانور کو دوسرے جانوروں سے الگ اور فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ جانوروں میں منہ کھر کی بیماری ایک خطرناک بیماری ہے اور اس کا بروقت علاج نہ کرنے سے جانور جان سے جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منہ کھر کی بیماری میں جانور دودھ دینا کم کردیتا ہے، بخار ،لنگڑا پن ،منہ اور کھروں پر چھالے بن جاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منہ کھر کی بیماری کی صورت میں فوراً قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور آسان موبائل ایپ کے ذریعے بیماری کی بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری علاج اور ویکسین ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات مزید رہنمائی کےلئے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں یا قریبی محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ویٹرنری ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :